تاجر برادری سےکئےگئےتمام وعدوں کی پاسداری اورمعیشت سے متعلق ہرفیصلے پرمشاورت کی جائے گی : عمران خان
وزیراعظم کا کہناتھاکہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کے برعکس تاجر برادی سےکئےگئےتمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائے گی اور معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر بزنس کمیونٹی کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری سے کیےگئے وعدے پورے کیے جائیں گے اور معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر تاجر برادری کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے وزیراعظم کو تاجر برادری اور ملکی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔
وفد نے انجنیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بحالی کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری سے کیےگئے وعدے پورے کریں گے، معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر تاجر برادری کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم کا کہناتھاکہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کے برعکس تاجر برادی سےکئےگئےتمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائے گی اور معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر بزنس کمیونٹی کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔