تحریک انصاف کی مہنگائی سے ڈسے ہوئے عوام نے مسلم لیگ نون کے حق میں ووٹ دیے ہیں : نواز شریف

نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی  راہ میں رکاوٹیں  کھڑی کی گئیں اور   سازشیں تیار کی گئیں  لیکن اس کے باوجود  عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیاہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آنے والا وقت ہمارا ہی ہے

1068777
تحریک انصاف کی مہنگائی سے ڈسے ہوئے  عوام نے  مسلم لیگ نون کے حق  میں ووٹ دیے ہیں :  نواز شریف

الیکشن کمیشن کی  جانب سے  ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان  کیے جانے کے بعد نواز شریف کا کہنا ہے ضمنی انتخابات میں توقعات سے بڑھ کر نشستیں ملی ہیں  اور  برسر اقتدار حکومت   جسے ہمیشہ ضمنی انتخابات میں  دیگر جماعتوں کے مقابلے میں  کامیابی کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں لیکن موجودہ حکومت  ضمنی انتخابات میں اپنا ٹارکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی  راہ میں رکاوٹیں  کھڑی کی گئیں اور   سازشیں تیار کی گئیں  لیکن اس کے باوجود  عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیاہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آنے والا وقت ہمارا ہی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضمنی انتخابات میں اعتماد پر عوام کا شکر گزار ہوں، حکومت کے پہلے 60 دنوں کے دوران ضمنی انتخابات میں ایسا نتیجہ پہلی بار سامنے آیا، مسلم لیگ (ن) انتقامی کارروائیوں سے گزر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا گزشتہ 55 دنوں میں عوام نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھ لیا، ہمارے زمانےمیں مہنگائی نہیں تھی، لوگ خوش تھے، راولپنڈی کی سیٹ بھی سمجھ لیں ہم نے ہی جیتی ہے، محنت اور جانفشانی سے بطور وزیراعظم فرض ادا کیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم محنت اور جانفشانی سے اپنا فرض ادا کیا، ہمارے زمانےمیں لوگ خوش تھے کہ مہنگائی نہیں تھی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ 4سال میں ڈالر کی قیمت نہیں بڑھی تھی مگر گزشتہ 55 دنوں میں عوام نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھ لیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ غریب لوگ مطمئن تھے ان کی دعاؤں کی وجہ سے ن لیگ کامیابی سےہمکنار ہوئی ۔



متعللقہ خبریں