پاکستان کا مزید ایک دُور مار میزائل کا کامیاب تجربہ

صدر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے متعلقہ حکام کو علیحدہ علیحدہ  تہنیتی پیغامات

1065093
پاکستان کا مزید ایک دُور مار میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے  غوری میزائل کا ایک  کامیاب تجربہ کیاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، یہ میزائل روایتی اور نیو کلیئر وار ہیڈ لے جانے سمیت 1300 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور ٹیکنکل تیاری تھا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل بلال حسین نے تجربہ کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر چیئرمین نیس  کام اور چیئرمین طاہر اکرام بھی موجود تھے۔

اس کامیاب  تجربے کے بعد صدر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے متعلقہ حکام کو علیحدہ علیحدہ  تہنیتی پیغامات دیے۔  

 



متعللقہ خبریں