سابق وزیر اعلی پنجاب کو نیب نے حراست میں لے لیا

شہباز شریف کو ہفتے کے روز  لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

1063140
سابق وزیر اعلی پنجاب کو نیب نے حراست میں لے لیا

پاکستانی ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو آشیانہ کمپنی  مقدمے  میں باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے  کہ شہباز شریف کونیب نے آج طلب کیا تھا اور وہ بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچے تھے، جہاں انہیں پہلے حراست میں لیا گیا اور ان کی باضابطہ گرفتاری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

نیب  نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہفتے کے روز  لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شہباز شریف کو حراست میں لیے جانے کے بعد نیب لاہور کے دفتر کے باہر  حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف، صاف پانی کیس اور 14 ارب روپے کے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں متعدد بار اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں