پاکستان، حکومت کے سو روزہ پروگرام کی رپورٹیں خصوصی ویب سائٹ پر

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

1062815
پاکستان، حکومت کے سو روزہ پروگرام کی رپورٹیں خصوصی ویب سائٹ پر

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کےمابین  طے پانے والے معاہدوں کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں 100 روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور وزرا ءنے اپنی  اپنی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پیش ک

کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں وسیع  پیمانے  کی سرمایہ کاری کرے گا،  متحدہ عرب امارات کا ایک وفد بھی  باہمی تعلقات پر بات چیت کی غرض سے  پاکستان   کا دورہ کرے گا، جبکہ  ترکی نے اسلام آباد میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا  کہ حکومت کے 100 روزہ  منصوبے  کی تفصیلات سے آگاہی کے لیے   ہم نے ایک  ویب سائٹ بھی تیار کی ہے۔ علاوہ ازیں  وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنایا جائے گا اور وزیر اعظم ہاؤس کے تمام تر ملازمین  کی نوکریاں بحال رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے سوا لاکھ کے قریب ملازمین کو مستقل کیا، جس کی بات کرو تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں جب کہ اسحاق ڈار دور میں غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے والے افراد کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پر اتفاق ہوا ہے، جس کے لیے  آرامکو اور پی ایس او کے مابین معاہد ہ طے کیا جائیگا۔

غلام سرور نے کہا کہ چین کے خدشات والی خبروں میں صداقت نہیں، ہمیں 5 ریفائنریز کی ضرورت  لاحق ہے۔



متعللقہ خبریں