ملک میں میرٹ پرعمل درآمد سےہی اداروں کوبہتربنایا جائےگااورترقی کی راہ پرگامزن کیا جائے گا: عمران خان

اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم کو منی بجٹ بل کی منظوری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی

1061442
ملک میں میرٹ پرعمل درآمد سےہی اداروں کوبہتربنایا جائےگااورترقی کی راہ پرگامزن کیا جائے گا: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس  میں وزیر اعظم  عمران خان نے  تمام اداروں  کو بہتر بنانے اداکے لیے فوری طور پر اقدامات  اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  اجلاس میں وفاقی وزرا اور پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم کو منی بجٹ بل کی منظوری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے اداروں میں بہتری کے لیے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اہم قومی  عمارات  کو  عوام  کے استعمال  سے متعلق چاروں گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا کو خط لکھا تھا۔

وزیر اعظم نے اپنے خط میں‌ کہا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے، ہمارا قرضہ 30 کھرب روپے سے زائد ہو چکا ہے، ہم صرف 6 ارب روپے روزانہ سود کی مد میں ادا کر رہے ہیں، ان ہی حالات کے باعث وزیر اعظم ہاؤس میں رہنے کے بجائے معمولی گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کے زیر استعمال عمارات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، مستقبل میں عمارات کو استعمال میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔



متعللقہ خبریں