وزیراعظم عمران خان کوبنی گالہ تجاوزات کیس میں جرمانہ،جرمانےکی ادائیگی کےبعد گھرریگولرائزکرنےکا حکم

سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں سے جرمانے لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ تجاوزات کو ریگولرائز کرنے کیلئے سب سے پہلے جرمانہ عمران خان کو ادا کرنا ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت ان معاملات کو حل کرے

1059858
وزیراعظم عمران خان کوبنی گالہ تجاوزات کیس میں جرمانہ،جرمانےکی ادائیگی کےبعد گھرریگولرائزکرنےکا حکم

بنی گالہ تجاوزات کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو جرمانہ ادا کرکے رپورٹ دینے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس نے کہا عمران خان کی اپنی پراپرٹی پر غیر قانونی تعمیرات ہیں، انہیں سب سے پہلے جرمانہ دینا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں سے جرمانے لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ تجاوزات کو ریگولرائز کرنے کیلئے سب سے پہلے جرمانہ عمران خان کو ادا کرنا ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت ان معاملات کو حل کرے۔

 چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں سروے آف پاکستان کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سی ڈی اے، وفاقی محتسب اور سروے آف پاکستان کی رپورٹس ایک جیسی ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ تجاوزات کو کیسے ختم کیا جائے ؟ بنی گالہ میں تجاوزات کے علاوہ سیکیورٹی اور آلودگی جیسے مسائل بھی ہیں، اب نئی حکومت آگئی ہے ان معاملات کو حل کرے، غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں سے جرمانے لیے جائیں، ریگولرائز کرنے کے لیے سب سے پہلے عمران خان کو فیس ادا کرنا ہوگی۔

بابر اعوان سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے کہا آپ حکومت میں ہیں، بتائیں کہ ریگولرائز کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ بابر اعوان نے بتایا کہ یہ معاملہ کابینہ کے پاس ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا آپ کی تجاویز پر یہ عمل شروع کیا گیا ہے، عمران خان کو بھی اپنی جائیداد ریگولرائز کرانا پڑے گی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے تجاوزات کو جمعہ تک ریگولرائز کرکے بتایا جائے، وزیراعظم پاکستان کے کہنے پر یہ نوٹس لیا، عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے5تجاویز خود دی تھیں، عمران خان اب حکومت میں ہیں ان کو اقدامات کرنے چاہئے۔

جس پر وکیل عمران خان نے کہا منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس بلایا ہے، جس پرچیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس کیس کو جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نےبنی گالہ تجاوزات کیس میں عمران خان کو جرمانہ ادا کرکے رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے کہا عمران خان کی اپنی پراپرٹی پر غیر قانونی تعمیرات ہیں،عمران خان کو اب سب سے پہلے جرمانہ دینا ہے، جرمانہ جمع کراکر رپورٹ پیش کریں۔

بعد ازاں بنی گالہ تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔



متعللقہ خبریں