وزیراعظم مودی نےعمران خان کی دعوت قبول کرلی، وزرائےخارجہ ملاقات27 ستمبر کوہوگی، امریکہ کاخیرمقدم

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاک بھار ت وزرائے خارجہ کی ملاقات کے لیے وزیراعظم عمران خان کی تجویز قبول کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہو گی

1053778
وزیراعظم مودی نےعمران خان کی دعوت قبول کرلی، وزرائےخارجہ ملاقات27 ستمبر کوہوگی، امریکہ کاخیرمقدم

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے نام اپنے خط میں مثبت سوچ کے اظہار کے تحت تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے مثبت سوچ کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دی ہے تاکہ مذاکرات کے ذریعے تمام حل طلب مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کی جانب سے خط کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رویش کمار نے بریفنگ میں بتایا وزیراعظم عمران خان کی پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کی تجویز حکومت نے قبول کرلی ہے۔

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاک بھار ت وزرائے خارجہ کی ملاقات کے لیے وزیراعظم عمران خان کی تجویز قبول کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہو گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات نیویارک میں ہوگی جو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرکی جائے گی ۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں بھارت کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نا ہی اس ملاقات کا مطلب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خط کا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے جبکہ وزیراعظم نے تجویز دی تھی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات طے کی جائے۔

 دریں  اثنا  وزیراعظم عمران  کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی  کی  جانب سے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کی تجویز  کو قبول  کیے جانے پر امریکہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان وزرائے خارجہ سطح کی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا ہےکہ ملاقات کی خبر پاکستانیوں اور بھارتیوں کے لیے بہت شاندار ہے اس سے مل کر بیٹھنے اور بات کرنے کا موقع ملے گا۔

امریکی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کے مثبت پیغامات سے آگاہ ہیں، امید ہے کہ اچھے اور مضبوط تعلقات کے لیے ماحول بنے گا۔



متعللقہ خبریں