عمران خان کے لیے اقتدار کے دروازوں کے ساتھ ہی خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کے دروازے بھی کھل گئے

وزیراعظم  عمران خان    نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، وفد کے لیے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ وزیر اعظم اور وفد نے ریاض الجنہ میں نماز مغرب اور نوافل ادا کیے، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمرا ہ جدہ روانہ ہوگئے

1052222
عمران خان  کے لیے اقتدار کے دروازوں کے ساتھ ہی خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ کے دروازے بھی  کھل گئے

وزیراعظم  عمران خان   کے سعودی عرب پہنچنے پر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے ان کااستقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہمراہ ہیں وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب میں رات کو مکہ مکرمہ میں قیام کیااور عمرہ بھی ادا کیا۔

وزیراعظم  عمران خان    نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، وفد کے لیے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ وزیر اعظم اور وفد نے ریاض الجنہ میں نماز مغرب اور نوافل ادا کیے، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمرا ہ جدہ روانہ ہوگئے

 وزیراعظم کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھول دیا گیا۔

عمران خان نے وفد کے ساتھ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیےاور ملک کی خوش حالی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

عمران خان نے مدینہ منورہ کی سر زمین پر جوتے اتار کر قدم رکھا، روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، نماز مغرب اور نوافل ادا کئے۔

وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے

واضح رہے کہ عمران خان وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے پیر کی شام جدہ پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے شہزادہ فیصل بن سلمان سے ملاقات کی، جس کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر اعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر اترتے ہی جوتے اتار دیئے، عمران خان جوتوں کے بغیر جہاز سے باہر آئے اور گورنر سے ملاقات میں بھی جوتے نہیں پہنے۔ وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، وفد کے لیے روضہ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ وزیر اعظم اور وفد نے ریاض الجنہ میں نماز مغرب اور نوافل ادا کیے، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمرا ہ جدہ روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، سعودی فرمانروا وزیراعظم عمران خان کے اعزازمیں عشائیہ دیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی۔



متعللقہ خبریں