سابق خاتونِ اول بیگم کلثوم نواز کا سفر آخرت، نماز جنازہ شام 5 بجے جاتی امرا میں ادا کی جائے گی

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کو آج جاتی امرا میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا، نمازجنازہ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے، انہیں میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیاجائے گا

1049487
سابق خاتونِ اول بیگم  کلثوم نواز کا سفر آخرت،  نماز جنازہ شام 5 بجے جاتی امرا میں ادا کی جائے گی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امرا کے میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، مولانا طارق جمیل نمازہ جنازہ پڑھائیں گے۔

 سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کو آج جاتی امرا میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا، نمازجنازہ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے، انہیں میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیاجائے گا۔ رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ہوگی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بھتیجے سلمان شہباز، نواسے جنید صفدر کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں شریف میڈیکل سٹی میں بیگم کلثوم کی نمازجنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے اس موقع پر منتظمین کو ہدایت کی کہ انتظامات بہترین ہونے چاہئیں، جنازے میں شریک کسی فرد کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے اپنے والد اور بھائی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف آج صبح بیگم کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ لندن سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ میت کے ہمراہ ان کی صاحبزادی اسما نواز، حسن نواز اور حسین نواز کے صاحبزادے شہبازشریف اور دیگر اہلِ خانہ سمیت 13 افراد وطن واپس پہنچے ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کی میت کو ایئرپورٹ پروصول کرنے کے لیے شریف خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

نماز جنازہ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جنازہ گاہ میں صفحوں کی نشاندہی کے لیے لائنیں لگائی گئی ہیں جبکہ لاؤڈ اسپیکر بھی نصب کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاتی امرا کے اطراف میں 3 مقامات پرسیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے جبکہ کارکنان کو سوئی گیس سوسائٹی کی جانب سے آنے کی اجازت ہوگی۔



متعللقہ خبریں