عمران خان کاوعدوں پرعمل درآمد،وزیراعظم ہاوس اورگورنرہاوسزکویونیوسٹیوں،میوزیم اورآرٹ گیلریزمیں تببدیل
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم ہاؤس کو ایک اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو تعلیمی لحاظ سے منفرد جگہ ہوگی اور گورنر ہاؤس سندھ کو بھی میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا جب کہ گورنر ہاؤس لاہور میں میوزیم، آرٹ گیلری اور پبلک پارک بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم ہاؤس کو ایک اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو تعلیمی لحاظ سے منفرد جگہ ہوگی اور گورنر ہاؤس سندھ کو بھی میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے جو 196 کنال پر مشتمل ہے
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور کو میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائے گا،گورنرہاؤس کے پارک کو عوام کے لیے کھولا جائے گا، چنبہ ہاؤس کو گورنر آفس میں تبدیل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے گورنر ہاؤس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، حکومت کے ساتھ مل کر گورنر ہاؤس کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
شفقت محمودنے بتایا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس مال روڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا، جبکہ گورنر ہاؤس بلوچستان کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا کو بھی میوزم بنا دیا جائے گا، ایوان صدر سے متعلق فیصلے دوسرے مرحلے میں کیے جائیں گے۔
شفقت محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتھیا گلی کے گورنر ہاؤس کو اعلیٰ درجے کا ریزورٹ بنا دیا جا ئے گا، باقی دیگر اہم سرکاری عمارتوں سے متعلق بھی جلد فیصلے کیے جائیں گے۔