افغانستان میں قیام امن دونوں ممالک کی اولین ترجیح ہے: پاکستان وامریکہ

پاکستان اورامریکہ نے اتفاق کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن دونوں ملکوں کی اولین ترجیح ہے جس کا اظہارامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ہوا

افغانستان میں قیام امن دونوں ممالک کی اولین ترجیح ہے: پاکستان وامریکہ

پاکستان اورامریکہ نے اتفاق کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن دونوں ملکوں کی اولین ترجیح ہے۔

یہ اتفاق رائے آج امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ہوا۔    

امریکی وزیر خارجہ نے عمران خان کو پاکستان میں عام انتخابات میں کامیابی اور حکومت بنانے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے عمران خان کے عزم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے باہمی اعتماد پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عمران خان نے خطے میں قیام امن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



متعللقہ خبریں