پاکستان: عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے

پاکستان کی حزب اقتدار پارٹی تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار 186 ووٹوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے

1035131
پاکستان: عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے

پاکستان کی حزب اقتدار پارٹی تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار 186 ووٹوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کیا گیا اور اراکین نے دو حصوں میں تقسیم ہو کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ رائے شماری میں عثمان بزدار 186 ووٹوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے جبکہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے 159 ووٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے ساڑھے بارہ بجے شروع ہوا جس پر ن لیگی اراکین نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔



متعللقہ خبریں