پاکستان میں آخر کار بائیس سال بعد تبدیلی آگئی، عمران خان پاکستان کے وزیراعظم منتخب

آج  سہہ پہر تین بجے  وزيراعظم کے انتخاب کے لیے نو منتخب اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ وزارت عظمی کے انتخاب کے لئے تحریک انصاف کے عمران خان اور ن لیگ کے شہباز شریف کے درمیان مقابلہ ہوا

1034475
پاکستان میں  آخر  کار بائیس سال بعد تبدیلی  آگئی، عمران خان  پاکستان کے وزیراعظم منتخب

پاکستان میں  آخر  کار بائیس سال بعد تبدیلی  آگئی، عمران خان  پاکستان کے وزیراعظم منتخب

عمران خان کو   176ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف شہباز شریف کو 96   ووٹ ملے  اس طرح  عمران خان   ووٹ لے کے ملک  کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ 

قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے برعکس قائدِ ایوان کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے ہوتا ہے جس کے تحت ارکان اسمبلی اپنے اپنے امیدواروں کی لابی میں چلے گے اور ان کی گنتی کے بعد سپیکر کامیاب امیدوار کے نام کا اعلان  کردیا ۔

عمران خان کے حامی لابی نمبر اے میں جا رہے ہیں جبکہ شہباز شریف کے حامی لابی نمبر بی میں اکھٹے ہو رہے ہیں۔

آج  سہہ پہر تین بجے  وزيراعظم کے انتخاب کے لیے نو منتخب اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔

وزارت عظمی کے انتخاب کے لئے تحریک انصاف کے عمران خان اور ن لیگ کے شہباز شریف کے درمیان مقابلہ ہوا۔

پیپلز پارٹی کے ارکان نے    کسی بھی  امیدوار کے حق میں  ووٹ نہیں ڈالے بلکہ وہ غیرجانبدار رہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے برعکس قائدِ ایوان کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے ہوتا ہے جس کے تحت ارکان اسمبلی اپنے اپنے امیدواروں کی لابی میں چلے جائیں گے اور ان کی گنتی کے بعد سپیکر کامیاب امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے۔ انتخاب کے بعد قائد ایوان سنیچر کو ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جہاں صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔



متعللقہ خبریں