پاکستان میں نئے دورکا باقاعدہ آغاز13اگست کو، ارکانِ اسمبلی، ڈپٹی اسپیکراوراسپیکراس روزحلف اٹھائیں گے

خیال رہے کہ نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کرتے ہوئے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی تھی جس پر صدر مملکت ممنون حسین نےنئی قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا

1029477
پاکستان میں نئے دورکا باقاعدہ آغاز13اگست کو، ارکانِ اسمبلی، ڈپٹی اسپیکراوراسپیکراس روزحلف اٹھائیں گے

صدر مملکت ممنون حسین نےنئی قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا۔

25 جولائی کو عام انتخابات 2018 کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگیا۔

خیال رہے کہ نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کرتے ہوئے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی تھی۔

ذرائع کے مطابق پہلے اجلاس میں نومنتخب ارکان سے حلف لیا جائے گا، بعد میں حروف تہجی کے لحاظ سے ان کے نام پکارے جائیں گے تا کہ وہ رول آف نمبرز پر دستخط کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو اجلاس ہوا تو پھر وزیر اعظم کا انتخاب 16 تاریخ کو ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانا حکومت وقت کا فیصلہ ہوتا ہے۔ نگراں حکومت نے13 اگست کو اجلاس کی سمری بھیجی ہے۔

قومی اسمبلی کا یہ اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا۔ پہلے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، پھر اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور اس کے بعد قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگران حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔

حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی قومی اسمبلی میں تعداد180 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ بی این پی(مینگل) کی حمایت کے بعد، تحریک انصاف کو وفاق میں بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

روایت کے مطابق اس عمل کے دوران نومنتخب ارکان ایک طرف سے آئیں گے اور اسپیکر سے ہاتھ ملانے کے بعد دوسری جانب سے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی 13 اگست کے اجلاس میں ہو گا، توقع ہے یہ اجلاس 3 گھنٹے تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں