آزاد امیدواروں کا میلہ عمران خان نے لوٹ لیا، کسی بھی جماعت کی رکنیت حاصل کرنے کا آج آخری روز

اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ امیدوار کو پارٹی میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کرانا ہو گا، پارٹی لیڈر آزاد امیدواروں کی شمولیت سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کرے گا

1028816
آزاد امیدواروں کا میلہ عمران خان نے لوٹ لیا، کسی بھی جماعت کی رکنیت حاصل کرنے کا آج آخری روز

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد اراکین سیاسی جماعت میں شمولیت کے 9 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی۔

اسی تناظر میں آزاد منتخب ارکان کے پاس اپنی پسند کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج  آخری دن ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 اگست کو مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ 10 اگست کو امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے لیے اجلاس 11 یا 12 اگست کو بلایا جائے گا جبکہ روکے گئے نوٹیفیکیشن عدالتی فیصلوں کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ امیدوار کو پارٹی میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کرانا ہو گا، پارٹی لیڈر آزاد امیدواروں کی شمولیت سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن 11اگست کو جاری کیا جائے گا۔

 

 آزاد امیدوار  جس جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں اس کے سربراہ کو اپنی تحریری رضا مندی دینگے جس سے وہ الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا کہ ان آزاد ارکان نے ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ہر آزاد امیدوار کو ایک حلف نامہ بھی دینا ہو گا کہ وہ جس جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں یہ شمولیت رضا کارانہ ہے اور اس کیلئے انہیں کوئی دباﺅ نہیں ہے، یہ حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ اور صوبائی الیکشن کمشنرز یا الیکشن کمیشن پاکستان سیکرٹریٹ میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کی حتمی پارٹی پوزیشن کے بعد خواتین اور اقلیتوں کیلئے مختص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ آزاد امیدواروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے دو روز کے اندر مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کے بیان حلفی کا نمونہ جاری کر دیا ہے۔ بیان حلفی اوتھ کمشنر کی مہر کے ساتھ الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے۔ بیان حلفی اور پارٹی سرٹیفکیٹ متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں