نئے پاکستان کی قومی اسمبلی میں عمران خان ایسی روایت شروع کررہےہیں جس پر تمام پاکستانی خوشی سے نڈھال

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کے سامنے جواب دہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہرہفتے بطوروزیر اعظم ایک گھنٹہ عوام کے سوالات کا جواب دیں گے اور وزراکو بھی صحیح معنوں میں جواب دہ بنائیں گے

نئے پاکستان کی قومی اسمبلی  میں عمران خان ایسی روایت شروع کررہےہیں جس پر تمام پاکستانی خوشی سے نڈھال

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہر ہفتے بطوروزیر اعظم ایک گھنٹہ عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کے سامنے جواب دہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہرہفتے بطوروزیر اعظم ایک گھنٹہ عوام کے سوالات کا جواب دیں گے اور وزراکو بھی صحیح معنوں میں جواب دہ بنائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کامیاب ارکان اسمبلی کو تلقین کی آپ نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے، آپ نے قوم کا پیسہ بچانا ہے تاکہ عوام کی فلاح پر خرچ ہوسکے۔

انھوں نے کہا کہ فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا ، میں آپ سےاس کا تقاضا کبھی نہیں کروں گا جس پر خود عمل نہ کروں۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کےلئے بیرون ملک پاکستانیوں سے رجوع کرینگے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کارکردگی کے پہلے 6ماہ انتہائی اہم ہیں، سیاست عبادت سمجھ کر کریں، پرانی سیاست ختم کرنا ہوگی ، اگر خدمت نہ کر سکے تو اے این پی سے بھی برا حال ہوگا۔

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرا مقصد وزیراعظم یا ایم این اے بننا نہیں، قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اس بات کا تقاضا کبھی نہیں کروں گا جس پر میں خود عمل نہ کروں، برطانوی طرز پرہرہفتے ایک گھنٹہ سوالات کے جواب د وں گا ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں آج اخلاقی طور پر کمزور ترین اپوزیشن کا سامنا ہے ،حزب اختلاف کے پاس مولانافضل الرحمان توہیں مگر اخلاقی وروحانی قوت نہیں،آج اللہ نے آپ کو اخلاقی برتری دی ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں نے پارٹی کےلئے بڑی محنت کی،پارٹی کے ابتدائی کارکنوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔



متعللقہ خبریں