عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں حکومت سازی سے متعلق حتمی مشاورت اور اہم فیصلے متوقع ہیں

1025954
عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کل دوپہر 2 بجے ارکان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اجلاس میں تمام اراکین کی شرکت  کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اجلاس میں حکومت سازی سے متعلق حتمی مشاورت اور  اہم فیصلے  کئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں اس اہم اجلاس میں عمران خان منتخب ارکان اسمبلی کو وفاق، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا اور دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں