آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف کو وزیراعظم اورخورشید شاہ کو اسپیکر نامزد کرنے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن کی یہ اہم بیٹھک سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی

1025194
آل پارٹیز کانفرنس میں  شہباز شریف کو وزیراعظم اورخورشید شاہ کو اسپیکر نامزد کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے خلاف بننے والے اتحاد  جس میں تحریک انصاف کے سوا تمام ہم خیال جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار مسلم لیگ نواز، اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے متحدہ مجلس عمل سے لانے کا اعلان کردیا گیا۔

متحدہ اپوزیشن کی یہ اہم بیٹھک سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہباز شریف کو وزیراعظم جبکہ خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے نامزد کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما شیری رحمان نے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے گا، مضبوط اورمربوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ اس اتحاد کے ٹی او آر طے کیے جائیں گے اور ان ہی ٹی او آرز کے تحت آگے بڑھا جائے گا۔

وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ناموں کا اعلان متعلقہ جماعتیں کریں گی۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پہلی بار یہ ہواکہ الیکشن کے بعد اکثر جماعتوں نےنتائج مسترد کیے، کٹھ پتلی گٹھ جوڑ کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔



متعللقہ خبریں