وفاقِ پاکستان میں نون لیگ، پیپلزپارٹی اورمتحدہ مجلس عمل کااتحاد نئی حکومت تشکیل دینے کی دوڑ میں شامل

اسلام آباد میں گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کے سربراہان و نمائندگان کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آسانی سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور پنجاب کے علاوہ وفاق میں بھی حکومت بنانے کی کوشش کریں گے

1022966
وفاقِ پاکستان میں نون لیگ، پیپلزپارٹی اورمتحدہ مجلس عمل کااتحاد نئی حکومت تشکیل دینے کی دوڑ میں شامل

تحریک انصاف کی وفاق ، پنجاب، خیبر پختونخواہ  اور بلوچستان میں نئی حکومت تشکیل دینے کی کوششوں میں کامیابی  کا اعلان کیے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کا اتحاد بھی   وفاق میں  حکومت تشکیل دینے کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کا   آغاز کرچکا ہے اور آج اس اتحاد کی جانب سے  اہم اعلان کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کے سربراہان و نمائندگان کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آسانی سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور پنجاب کے علاوہ وفاق میں بھی حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماوں نے طے کیا کہ وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر امیدوار کھڑے کیے جائیں گے اور مذکورہ عہدوں پر متفقہ امیدوار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا جب کہ مشترکہ امیدواروں کے لیے  اے پی سی میں شامل دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مرکز میں حکومت سازی کے لیے بھرپور کوشش کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں تمام اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی میں متفقہ اپوزیشن لیڈر نامزد کریں گی۔ 

مرکز میں حکومت سازی کے لیے کوشش کی تجویز پر پیپلز پارٹی نے فوری رضا مندی ظاہر نہیں کی تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت سازی کے فیصلے کا مینڈیٹ مرکزی قیادت کے پاس ہے۔ 

اجلاس کے دوران یہ بھی طے پایا کہ پارلیمان کے اندر اور باہر اسخت احتجاج کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی، اس دوران احتجاج کے لیے مختلف شہروں کی نشان دہی بھی کی گئی۔ 

 ذرائع نے بتایا کہ تمام متفقہ فیصلوں کا اعلان آل پارٹیز کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا جبکہ اے پی سی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے بارے میں مشترکہ وائٹ پیپر بھی شائع کرے گی۔



متعللقہ خبریں