عمران خان کےانتخابات جیتنےکےبعدہی ڈالرکی منڈی میں لگی آگ بجھنے لگی،ایک ہی روزمیں ڈالرپانچ روپے نیچے

عام انتخابات کا کرنسی مارکیٹ پر مثبت اثر جاری، انٹر بینک میں روپے کی قدر بہتر ہونے لگی۔ ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 86 پیسے کی کمی کے بعد اب 122 روپے کا ہوگیا

1022227
عمران خان کےانتخابات جیتنےکےبعدہی ڈالرکی منڈی میں لگی آگ بجھنے لگی،ایک ہی روزمیں ڈالرپانچ روپے نیچے

تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر صرف ایک روز میں ہی دوران ٹریڈنگ 5 روپے سے زائد نیچے آگیا اور 122 روپے 50 روپے تک جاپہنچا۔

عام انتخابات کا کرنسی مارکیٹ پر مثبت اثر جاری، انٹر بینک میں روپے کی قدر بہتر ہونے لگی۔ ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 86 پیسے کی کمی کے بعد اب 122 روپے کا ہوگیا۔

ڈالر کی اونچی اڑان کو انتخابات کے بعد بریک لگ گیا اور پرامن ماحول میں انتخابی عمل کے انعقاد پر ڈالر کی قدر کو بیک گیئر لگ گیا، گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں  کمی کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کا کرنسی مارکیٹ پر بے حد مثبت اثر پڑا ہے اور اب تک روپے کی قدر میں خاصی بہتری آچکی ہے۔ جس طرح اچانک ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اب اسی طرح تیزی سے نیچے کی جانب بھی گامزن ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی  تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور وقفے  تک 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت تین کاروباری دنوں میں 9 روپے تک کم ہوگئی اور 121 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہونے لگا۔ روپے کی قدر بڑھنے سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ صرف ایک ہی روز میں 450 ارب روپے تک کم ہوگیا۔

روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہونے سے درآمد کی جانے والی اشیاء جس میں پیٹرولیم مصںوعات، گاڑیاں، بجلی پیدا کرنے والی مشینیں، موبائل فونز، دالیں، کھانے کا تیل اور بچوں کا خشک دودھ وغیرہ سب کے دام نیچے آجائیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نئی حکومت دوست ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے سے قرض لینے کی تیاری کرسکتی ہے، جس کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں