عمران خان کو ایک پیر نے کہا تھا کہ وہ ایک دن وزیر اعظم بنے گا: سیمی گریوال

ایک ایسے وقت میں کہ جب پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے جا رہی ہے اور ممکنہ طور پر عمران خان پاکستان کے نئے وزیر اعظم ہوں گے، معروف بھارتی اداکارہ و اینکر پرسن سیمی گریوال نے ایک حیران کن انکشا ف کر دیا

عمران خان کو ایک پیر نے کہا تھا کہ وہ ایک دن وزیر اعظم بنے گا: سیمی گریوال

ایک ایسے وقت میں کہ جب پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے جا رہی ہے اور ممکنہ طور پر عمران خان پاکستان کے نئے وزیر اعظم ہوں گے، معروف بھارتی اداکارہ و اینکر پرسن سیمی گریوال نے ایک حیران کن انکشا ف کر دیا ہے۔

سیمی گریوال نے اپنے ٹویٹر پیج سے شئیر کردہ پیغام میں کہا ہے کہ " میں عمران خان  کی فتح پر شش و پنج کا شکار ہوں ۔ یہ زہریلی شراب جیسی ہے۔ کئی سال  قبل عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ ایک پیر نے پیشن گوئی  کی تھی کہ وہ ایک دن پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے اور پھر قتل کر دئیے جائیں گے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان  بھی اس قیمت پر کے باوجود وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں ۔ یہ بہت افسوسناک ہے"۔

اپنی ٹویٹ میں سیمی نے عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے اور لکھا ہے کہ "آپ نے اس دن کے لئے ان تھک محنت کی ہے اور اب اس سے بھی کٹھن سفر شروع ہو گیا ہے۔ میں آپ کے لئے دعا گو ہوں۔ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں اور آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ اور اپنی حفاظت کیجیے"۔



متعللقہ خبریں