پاکستان الیکشن کمیشن نے سو فیصد خیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی 115 نشتسوں کے ساتھ انتخابات کی فاتح قرار پائی ہے

1021455
پاکستان الیکشن کمیشن نے سو فیصد خیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن  نے ملک بھر سے 100  فیصد نتائج موصول ہونے کا اعلان کرتے ہوئے  تمام 841 قومی وصوبائی اسمبلی کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔

غیر حتمی سرکاری نتائج میں فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 270 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ  انتخابات کی فاتح قرار پائی ہے،  مسلم لیگ (ن) 64 نشستیں لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح  متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے ) قومی اسمبلی کی 12 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان 6 نشستیں جیتے میں کامیاب ہوگئی۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور نئی بننے والی بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی) 4، 4 نشستیں جیت سکی جبکہ سندھ میں بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) صرف 2 نشستیں حاصل کرسکی۔

الیکشن کمیشن کے غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق اختر مینگل کی بلوچستان نیشنل پارٹی ایوان زیریں میں 3 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی صرف ایک نشست جیتے میں کامیاب ہوئی۔

اسی طرح عوامی مسلم لیگ ،پاکستان تحریک انسانیت اور جمہوری وطن پارٹی بھی قومی اسمبلی کی ایک ایک نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

قومی اسمبلی کے 270 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 12 نشستیں آزاد امیدوار بھی جیتنے میں کامیاب رہے، جو وفاقی حکومت بنانے میں ایک اہم کردار ادا  کر سکتے ہیں۔

تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اس عبوری نتائج میں کچھ تبدیلی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ قومی اسمبلی کے کم از کم 5 حلقوں پر دوبارہ گتنی ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد حتمی نتائج تبدیل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 272 میں سے 2، پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 2، سندھ اسمبلی کی 130 میں سے ایک، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 99 میں سے 2 اور بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے ایک نشست پر الیکشن ملتوی کیے تھے، جو اب ضمنی انتخابات کے ساتھ ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں