پاکستان مسلم لیگ نون نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس آج شام 4بجے ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہوگا جس میں مسلم لیگ ن تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں مدعوکرے گی

1020006
پاکستان مسلم لیگ نون نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

مسلم لیگ ن نے کل اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے لئے مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کوآج لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس آج شام 4بجے ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہوگا جس میں مسلم لیگ ن تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں مدعوکرے گی۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کوآج لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے اور مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف کرینگے اوراجلاس میں کل اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں مدعو کرے گی،جبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا آج لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے جانب سے آج ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی صدارت شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اورآئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشاورت ہوگی۔



متعللقہ خبریں