عمران خان نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی، میدان مارلیا، حکومت سازی کے لیے مشاورت شروع

عمران خان قومی اسمبلی کی پانچوں نشستوں سے جیت رہے ہیں، شہباز شریف لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست سے جیت رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق اپنی قومی اسمبلی کی نشستیں بھی نہیں بچا سکے ہیں

1019656
عمران خان نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی،  میدان مارلیا، حکومت سازی کے لیے مشاورت شروع

منگل کو ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان نے میدان مار لیا ہے اور وہ وفاق اور خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔

عمران خان قومی اسمبلی کی پانچوں نشستوں سے جیت رہے ہیں، شہباز شریف لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست سے جیت رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق اپنی قومی اسمبلی کی نشستیں بھی نہیں بچا سکے ہیں ۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 119 نشستیں لے کر پاکستان تحریکِ انصاف کا پہلا نمبر، ن لیگ کی 68، پیپلز پارٹی 38 نشستیں لے کر تیسری پوزیشن پر رہی ہےتا ہم انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اتخابی نتائج مسترد کر دیئے.

ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔ ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتوں نے حصہ لیا۔

پی ٹی آئی رہ نما اسد عمر کا کہناہےکہ عمران خان کی لیڈر شپ میں قوم پر دنیا فخر کرے گی، نتائج سے متعلق اعتراضات پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ چار ڈبے کھلوانا چاہتی ہے یا آٹھ الیکشن کمیشن کو شکایات کا جواب دینا چاہیے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی کُل نشستیں 21 ہیں جن میں سے 12 نشستوں پر پی ٹی آئی لیڈ کر رہی ہےجبکہ ایم کیو ایم نے 6 نشستیں حاصل کیں۔ کراچی میں صوبائی اسمبلی کی کل 44 نشستیں ہیں جن میں سے 22 نشستوں پر پی ٹی آئی آئی آگے ہے جبکہ ایم کیو ایم کو 19 نشستیں ملیں۔

لاہور میں قومی اسمبلی کی کل 14 نشستیں ہیں جس میں ، پاکستان مسلم لیگ ن 9 نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔

لاہور میں صوبائی اسمبلی کی30نشستوں میں مسلم لیگ ن 15 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 سیٹیں ہیں اور پی ٹی آئی نے تینوں نشستیں جیت لیں۔

پشاور میں قومی اسمبلی کی کل 5 نشستیں ہیں جس میں پی ٹی آئی ایک سیٹ جیت چکی ، 4 سیٹوں پر لیڈ کر رہی ہے۔

پشاور ، صوبائی اسمبلی کی کُل 14 نشستیں ، پی ٹی آئی نے 6 سیٹیں جیت لیں ، 6 پر لیڈ کر رہی ہے۔

کوئٹہ میں قومی اسمبلی کی کل 3 نشستیں ہیں جو 3 الگ الگ پارٹیوں میں تقسیم ہو گئیں۔

کوئٹہ میںصوبائی اسمبلی کی کل 9 نشستیںہیں جن میں بی این پی 2 اور بی اے پی کی 2 نشستیں ہیں۔



متعللقہ خبریں