عمران خان کا وفاق،پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں حکومت تشکیل دینےکےلیےپارٹی رہنماوں کاہنگامی اجلاس طلب

پارٹی ذرائع کےمطابق عمران خان نےمشاورت کیلئےملک بھر سے پارٹی رہنماؤں کو آج بنی گالا طلب کر لیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سازی کیلئے مشاورت ہو گی،جبکہ اجلاس کے بعد عمران خان حکومت سازی پر لائحہ عمل کابھی اعلان کریں گے

1019776
عمران خان  کا وفاق،پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں حکومت تشکیل دینےکےلیےپارٹی رہنماوں کاہنگامی اجلاس طلب

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی پر مشاورت کے لیے پارٹی رہنماؤں کااجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا ہے۔
پارٹی ذرائع کےمطابق عمران خان نےمشاورت کیلئےملک بھر سے پارٹی رہنماؤں کو آج بنی گالا طلب کر لیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سازی کیلئے مشاورت ہو گی،جبکہ اجلاس کے بعد عمران خان حکومت سازی پر لائحہ عمل کابھی اعلان کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت سازی کیلئے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب سے آزاد جیتنے والوں سے رابطے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دیا جائے گا۔
اجلاس میں الیکشن نتائج پر اپوزیشن جماعتوں کے ردعمل کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

پچیس جولائی 2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کوقومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا میں واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے،عمران خان نے اہم ذمہ داریوں کیلئے پہلے ہی مشاورتی اجلاس طلب کر رکھا ہے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بننے کی دوڑ میں صرف پرویز خٹک شامل نہیں ہیں بلکہ اب اس دوڑ میں پر ویز خٹک سمیت دو افراد شامل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام پر مشاورت کیلئے پشاور سے خصوصی طورپر اسد قیصر اور عاطف خان کو بنی گالہ طلب کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے پرویز خٹک سمیت دو لوگ اور بھی فیورٹ ہیں۔

متعللقہ خبریں