ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کےساتھ اتحادی حکومت بنانا نا ممکن ہے، عمران خان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما کرپشن کی لت میں دھنسے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ مل کر ملک و اداروں کی اصلاحات ممکن نہیں بن سکتی

1016556
ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کےساتھ اتحادی حکومت بنانا نا ممکن ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے  کہ اگر  موجودہ ملکی حالات میں انتخابات کے بعد  معلق پارلیمان  کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو یہ ملک کے لیے بڑی بدقسمتی ہو گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے بتایا کہ ہماری اولین ترجیح ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر کرنا ہے، پاکستان کو جس طرح کے معاشی بحران اور مشکلات کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے طاقتور حکومت کی ضرورت ہے جو بڑے فیصلے کر سکے، مخلوط حکومت کمزور ہوتی ہے اور اگر معلق پارلیمان بنانے کی ضرورت پیش آئی تو یہ ملک کے لئے ایک  بڑی بدقسمتی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے لئے  (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں  ہوسکتا کیونکہ ان کے رہنما خرد برد میں  ڈوبے پڑے  ہیں، ان کی ہمراہی میں ملک میں اصلاحات نہیں ہو سکتیں اور نا ہی اداروں کو مضبوط کیا جا سکتا ہے، بدعنوانی کے خلاف مہم نہیں چلائی جا سکتی اور قومی احتساب کے اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔

عمران خان نے انٹرویو میں بتایا  کہ مذکورہ  دونوں جماعتوں نے   اپنے گندے اعمال کے حصول کی خاطر  ان اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا  ہے، ہماری پوری  کوشش ہے کہ ہمیں  اکثر یت ملے اوران جماعتوں کے بغیر ہی حکومت بنائیں، اور اگر ایسا نہ ہوسکا تو پھر ہم  مخالفت میں  بیٹھنے کو ترجیح دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں