پاکستان: سانحہ مستونگ، ملکی فضاء سوگوار، آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے

وفاقی حکومت کی جانب سے آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے اور دن بھر قومی پرچم سرنگوں رہے گا

1012602
پاکستان: سانحہ مستونگ، ملکی فضاء سوگوار، آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے

پاکستان میں سانحہ مستونگ، بنّوں اور پشاور کی وجہ سے ملکی فضاء تا حال سوگوار ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے اور دن بھر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

دھماکے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے چئیر مین سراج رئیسانی کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں کی کاروائیوں کو ناکام بنا دیں گے۔

سانحہ مستونگ اور بنّوں پر آج ملک  کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔

نگران حکومت نے مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لئے 15 لاکھ اور زخمی ہونے والوں کے لئے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف مستونگ میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دھماکے  میں زخمی ہونے والے افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جنہیں بہترین طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں