سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی دختر آج پاکستان پہنچ رہی ہیں

نواز شریف: پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہےمیں یہ قربانی آئندہ کی نسلوں اور  پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہا ہوں

1011813
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی دختر آج پاکستان پہنچ رہی ہیں

اطلاع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے ابوظہبی پہنچ گئے  ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازآج  شام پونے سات بجے لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔

پرواز کے دوران مریم نواز نے  ایک ویڈیو  ریکارڈنگ شیئر کی  جس میں نواز شریف نے کہاپاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہےمیں یہ قربانی آئندہ کی نسلوں اور  پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہا ہوں۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی اور گرفتاری کے حوالے سے انتظامیہ نے ہر طرح کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی چلو چلو ائیر پورٹ کے نعرے پر لبیک کہتے ہوئے لاہوری دروازے جمع ہونا شروع ہوچکے ہیں۔

لاہور میں صبح سے ہی آسمان  پر کالے سیاہ بادل چھا ئے ہوئے ہیں اور  وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کی آنکھ مچولی بھی  جاری ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنما 6 جولائی کوایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد گرفتاری دینے کے لئے آرہے ہیں ، اس فیصلے کے مطابق  آمدنی سے زائد اثاثے بنانے پر مجرم ٹھہرائے جانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال مریم نواز کو 7 سات سال جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں