پی ٹی آئی عوام کاخون چوسنےوالےسیاستدانوں سےنجات دلائےگی،قوم کی قسمت کوتبدیل کرکےرکھدیں گے: عمران خان

رحیم یار خان اور بورے والا میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دو بڑی جماعتوں نے باریاں لگا رکھی تھیں ، عوام کے پاس ان دو جماعتوں کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں تھا

1010873
پی ٹی آئی عوام کاخون چوسنےوالےسیاستدانوں سےنجات دلائےگی،قوم کی قسمت کوتبدیل کرکےرکھدیں گے: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے ووٹ کو ضرور عزت دو لیکن چور کو عزت نہ دو،عمران خان نے نواز شریف کو چور اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام سے پاکستان میں آنے پر اپنا استقبال چاہتے ہیں حالانکہ منی لانڈرنگ کرنے والے وزیر اعظم کو انڈے پڑتے ہیں۔

رحیم یار خان اور بورے والا میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دو بڑی جماعتوں نے باریاں لگا رکھی تھیں ، عوام کے پاس ان دو جماعتوں کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں تھا

پہلے والدین لوٹتے ہیں اور پھر ان کے بچے تیار ہو جا تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے بی بلا ول نے زندگی میں کبھی ایک گھنٹہ بھی کام نہیں کیا اور پرائم منسٹر بننے کو تیار بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ پوری دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک آزاد نہیں ہوتی جب تک قانون کی با لا دستی نہیں ہو تی ۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہ ہوتی تو بی بی مریم اور بے بی بلاول باریاں لیتے ،25جولائی کے بعد نئی صبح اور نیا پاکستان نظر آرہا ہے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ25 جولائی کو دونوں کو شکست دینی ہے،ہم کمزور طبقے کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

ان کا کہناتھاکہ زرداری اور نواز شریف نے قرضے چڑھادئیے جس کی قیمت قوم ادا کر رہی ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہاکہ جو حکومت جاتی ہے وہ خالی خزانہ چھوڑ کر جاتی ہے ۔



متعللقہ خبریں