اب باری زرادری کی،آصف زرداری اورفریال تالپورکا نام ای سی ایل میں،پیپلزپارٹی میں کھلبلی

پاکستان میں سیاسدانوں پر جھڑلو پھرنے لگا۔ نوقاز شرفیف کے بعد ا آصف علی زرادری ان کے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا۔ ایف آئی اے نے سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپورکونوٹس جاری کرتے ہوئے 11جولائی کو ایف آئی اےاسٹیٹ بنک سرکل طلب کر لیا

1009287
اب باری زرادری کی،آصف زرداری اورفریال تالپورکا نام ای سی ایل میں،پیپلزپارٹی میں کھلبلی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا ہے۔

ایف آئی اے نے سابق صدرآصف علی زرداری اور فریال تالپورکونوٹس جاری کرتے ہوئے 11جولائی کو ایف آئی اےاسٹیٹ بنک سرکل طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جعلی بینک اکاونٹس سے فوائد حاصل کرنے کے الزام میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے تمام افراد کو 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپورکونوٹس منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے انسپکٹر محمد علی ابڑو کی جانب سےجاری کیے گئے۔

واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر پاکستان ،آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ و سابق رکن قومی اسمبلی، فریال تالپور کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈال دیا گیا۔اس سے قبل آصف زرداری کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا تھا

 

سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سابق صدرآصف علی زرداری   ، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس میں پیسہ جمع کرانے اور فائدہ اٹھانے والوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔ عدالت نے سمٹ بینک کا 7 ارب روپے کا زرِ ضمانت بھی منجمد کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں