پاکستان: بم دھماکہ 7 افراد زخمی

متحدہ مجلس عمل پارٹی  کی امیدوار اسمبلی ممبر ملک شیریں خان  کے پارٹی جلوس کے دوران ہونے والے دھماکے میں شیریں سمیت 7 افراد زخمی

1008051
پاکستان: بم دھماکہ 7 افراد زخمی

پاکستان میں متحدہ مجلس عمل پارٹی  کی امیدوار اسمبلی ممبر ملک شیریں خان  کے پارٹی جلوس کے دوران ہونے والے دھماکے میں شیریں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس افسر خرم رشید نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ، شام 6 بجے کے قریب پاکستان کے شمال مغربی شہر بنّوں میں امیدوار اسمبلی ممبر ملک شیریں خان کے  جلوس کے دوران  موٹر سائیکل پر نصب بم  کو ریموٹ کنٹرول کے ساتھ اڑا کر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کا ہدف امیدوار اسمبلی ممبر کی گاڑی تھی۔

زخمیوں کو بنّوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملک شیریں خان کی صحت کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

متحدہ مجلس عمل کے چئیر مین مولانا فضل الرحمٰن اور جماعت اسلامی  کے سربراہ سراج الحق نے جاری کردہ بیانات میں حملے کی مذمت کی ہے۔

فضل الرحمٰن نے جاری کردہ بیان میں انتخابی اداروں سے، امیدواروں کی سکیورٹی کے لئے، ضروری تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں