ہمیں ووٹ دیں ، پاکستان کو دلدل سے نکال کر اس کی تقدیر بدل دیں گے: عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہناتھاکہ قوم تبدیلی کے لئے تیار ہے اور آپ لوگوں کا انتظار کررہی ہے، اپنے مخالفین کو کبھی کمزور مت سمجھو وہ پانچ سال حکومت کرچکے ہیں

1004507
ہمیں ووٹ دیں ، پاکستان کو دلدل  سے نکال کر اس کی تقدیر بدل دیں  گے:   عمران خان

عمران خان نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان میں تباہی ہوئی، گزشتہ دورِ حکومت میں پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہوا، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے عوام پر بوجھ ڈالا گیا، یہ ظلم کا نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات گر گئیں جبکہ ملکی قرضے 27 ہزار ارب تک پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے  ان خیالات کا اظہار سرگودھا میں درگاہ پیر سیال شریف پر حاضری دیتے ہوئے کیا

انہوں نے   مزار پر چادر چڑھائی ، فاتحہ پڑھی اور صاحبزادہ قاسم سیال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ 2018ء کا الیکشن پاکستان کو بدل دے گا ،اسے عام انتخابات مت سمجھیں۔

عمران خان نے سرگودھا میں درگاہ پیر سیال شریف پر حاضری دی،چادر چڑھائی ، فاتحہ پڑھی اور صاحبزادہ قاسم سیال کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی ۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہناتھاکہ قوم تبدیلی کے لئے تیار ہے اور آپ لوگوں کا انتظار کررہی ہے، اپنے مخالفین کو کبھی کمزور مت سمجھو وہ پانچ سال حکومت کرچکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ تین ہفتوں میں عام انتخابات آنے والے ہیں، تبدیلی لانے اور ادارے مضبوط کرنے والا ملک کو دلدل سے نکالے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ امیدوار سڑکوں پر نکلیں اور پورا زور لگادیں ، بدقسمتی سے سب کو ٹکٹ نہیں دے سکتے لیکن ٹکٹ منصفانہ طریقے سے دیئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں