چین کی طرف سے پاکستان کو ایک بلین ڈالر کا قرضہ
حالیہ قرضے کے ساتھ رواں سال کے مالی سال میں چین کے پاکستان کو فراہم کردہ قرضے کی مقدار 5 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے
1004262
چین نے ملک کے زرِ محفوظ میں اضافے کے لئے پاکستان کو ایک بلین ڈالر کا قرضہ دیا ہے۔
حالیہ قرضے کے ساتھ رواں سال کے مالی سال میں چین کے پاکستان کو فراہم کردہ قرضے کی مقدار 5 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
چین۔پاکستان اقتصادی کوریڈور کے ساتھ پاکستان میں توانائی ا ور مواصلاتی انفراسٹرکچر کی تعمیر کا ہدف قائم کیا گیا ہے کہ جس کی ملک کو اشد ضرورت ہے۔
توقع ہے کہ انفراسٹرکچر منصوبے کی کُل مالیت 57 بلین ڈالر ہو گی۔
پاکستان "روڈ اینڈ بیلٹ " منصوبے کے حوالے سے چین کے لئے اہمیت کا حامل ہے لیکن توقع ہے کہ ملک کی خراب مالیاتی حالت کی وجہ سے چین بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سمجھوتہ کرے گا۔
واضح رہے کہ مئی سال 2017 میں پاکستان کا زرِ محفوظ 16.4 بلین ڈالر تھا جو گذشتہ ہفتے کم ہو کر 9.66 بلین ڈالر تک گِر گیا ہے۔