بلاول بھٹو نےکلفٹن میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزارپرحاضری دیتے ہوئےاپنی انتخابی مہم کا آغازکردیا

مہم کے پہلے روز، بلاول بھٹو زرداری نے حلقے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی منشور میں ہر طبقے کے مسائل کا حل دیا ہے

1003280
بلاول بھٹو نےکلفٹن میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزارپرحاضری دیتے ہوئےاپنی انتخابی مہم کا آغازکردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کلفٹن میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری  دیتے ہوئے   آئندہ عام انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مہم کے آغاز پر کراچی کے علاقے لیاری پہنچے جہان سے وہ عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مہم کے پہلے روز، بلاول بھٹو زرداری نے حلقے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی منشور میں ہر طبقے کے مسائل کا حل دیا ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر انتخاب لڑیں گے جس میں آبائی حلقہ لاڑکانہ سمیت لیاری اور مالاکنڈ  کا حلقہ شامل ہیں۔

انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو   ریلی کی شکل میں کراچی سے صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو ایک ہفتے کی مہم میں اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں جانے کا پروگرام رکھتے ہیں جن میں بدین، سجاول، ٹھٹھ، حیدرآباد، مٹیاری، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر اور کشمور شامل ہیں۔

لیاری کے حلقے کو پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی گذشتہ 10 سال کی کارکردگی پر دیگر حلقوں کی طرح لیاری کے عوام بھی ناراض دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر انتخاب لڑیں گے جس میں آبائی حلقہ لاڑکانہ سمیت لیاری اور مالاکنڈ  کا حلقہ شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں