چشمہ امن آپریشن

مقصد امن
ہدف دہشت گردی

پاکستان کےعوام صوبہ پنجاب کےمنصوبوں اورکام کادیگرصوبوں کےکام کاموازنہ کرتےہوئےہی ووٹ دیں گے:سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہمیں کام کرنے کیلئے پانچ سال کے بجائے صرف ساڑھے تین سال ملے اس میں جتنا ہوسکا کام کیا۔،ہماری حکومت نے دہشت گردی کی کمر توڑی،ہم نے دیگر جماعتوں سے بات کی اور آپریشن کرکے کراچی میں امن واپس لائے

پاکستان کےعوام صوبہ پنجاب کےمنصوبوں اورکام کادیگرصوبوں کےکام کاموازنہ کرتےہوئےہی ووٹ دیں گے:سعد رفیق

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہماری حکومت کے دور میں بجلی کی پیداوار کی جانب   توجہ دی گئی ہے اتنی کسی دور میں نہیں دی گئی ہے ۔

اگر مسلم لیگ نون کی حکومت بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہ کرتی تو ملک میں  20،20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ہمیں پورے پانچ سال کام کرنے دیا جاتا تو   ہم لازمی طور پر  اضافی بجلی بھی پیدا کرتے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہمیں کام کرنے کیلئے پانچ سال کے بجائے صرف ساڑھے تین سال ملے اس میں جتنا ہوسکا کام کیا۔،ہماری حکومت نے دہشت گردی کی کمر توڑی،ہم نے دیگر جماعتوں سے بات کی اور آپریشن کرکے کراچی میں امن واپس لائے ۔

 ان خیالات کااظہارانہوں نے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ہماری حکومت سے پہلے سی این جی سٹیشنز پرلائنیں لگی ہوتی تھیں آج کوئی لائن نہیں لگتی،ریلوے 18 ارب روپے کماتاتھا جسے 50 ارب روپے تک پہنچایا،ہم نے دیگر جماعتوں سے بات کی اور آپریشن کرکے کراچی میں امن واپس لائے ،ہماری حکومت نے دہشت گردی کی کمر توڑی۔

انہوں نے کہا مخالفین ہماری میٹروبس کو جنگلا بس کہتے رہے ،سارا پشاورکھودڈالا،سڑکیں کھدی پڑی ہیں کوئی کام کیا ہے تو بتاؤ؟ خواجہ سعد رفیق نے کہا لاک ڈاؤن،دھرنے اورسازش کرکے ملک کے وزیراعظم کو چلتاکردیاگیا۔پانچ سال گزر گئے ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔میرے حلقے کے 4ٹکڑے کئے گئے لیکن پھر بھی حلقے کے عوام ہمارا بھرپور ساتھ دینگے ۔

پاکستان کے عوام اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کے کام   صرف  صوبہ پنجاب میں ہی ہوا ہے باقی تمام صوبوں کی حالتِ زار ہم سب کے سامنے ہے اور ان صوبوں کے عوام  برسر اقتدار جماعتوں کی کارگردگی  دیکھتے ہوئے ہی ووٹ دیں گے۔   



متعللقہ خبریں