کراچی کی تاریخ میں پہلی بارشفاف الیکشن،ایم کیوایم کےخوف کاخاتمہ،ووٹ مشینیں بند،آزادفضا میسر: سعیدغنی

سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کراچی سے 50 فیصد سے زائد سیٹیں لے گی، پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی، امید ہے کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں گے

994244
کراچی کی تاریخ میں پہلی بارشفاف الیکشن،ایم کیوایم کےخوف کاخاتمہ،ووٹ مشینیں بند،آزادفضا میسر: سعیدغنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں تاریخ میں پہلی بار عام انتخابات 2018شفاف ترین الیکشن ہو ں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کراچی سے 50 فیصد سے زائد سیٹیں لے گی، پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی، امید ہے کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں گے۔

واضح رہے کہ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، پیپلزپارٹی نے حکومتی پالیسی کے تحت کراچی کے مسائل حل کئے ہیں، پیپلزپارٹی میں لوگوں کی شمولیت عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ایم کیوایم دیہی اور شہری علاقوں میں فرق کو مٹانے کی باتیں کیا کرتی تھی جبکہ اب یہی ایم کیوایم اب فاصلے بڑھانے کی باتیں کررہی ہے کیونکہ ایم کیوایم کو جب بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے وہ لسانی سیاست شروع کردیتی ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم مذموم مقاصد کیلئے لوگوں میں دوبارہ نفرت پیدا کررہی ہے، اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مذہبی انتہاء پسندی کے ساتھ لسانی انتہاء پسندی بھی قابل مذمت ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا  کہ الیکشن میں ایم کیوایم کی ووٹ مشین اس با ر کام نہیں کر سکے گی اس بار تاریخ کے شفاف ترین الیکشن ہوں گے اور پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

 

پیپلزپارٹی کراچی کے صدرسعید غنی اور پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کراچی بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو لیاری میں ٹکٹوں پر تحفظات ہیں اُن سے بات کریں گے، جہاں امیدوارزیادہ ہوں وہاں ایسی مشکلات پیش آتی ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ اس بار لیاری سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو انتخاب لڑرہے ہیں، نگران حکومت انتخابات پراثرانداز نہیں ہوسکتی۔

اس موقع پرسابق سینیٹرمحمد علی بروہی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ دو سال سے پاک سرزمین پارٹی میں تھا لیکن اُن کا نظریہ بھی ایم کیو ایم کی طرح ہی ہے اس لیے اسے چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں