پاکستان: پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع، مزید 4 اراکین نے حلف اٹھا لیا

صوبہ پنجاب کی حکومت نے صوبے کی نگران کابینہ میں توسیع کر دی ہے، مزید 4 وزراء نے حلف اٹھا لیا ہے، تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی

993019
پاکستان: پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع، مزید 4 اراکین نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے صوبے کی نگران کابینہ میں توسیع کر دی ہے، مزید 4 وزراء نے حلف اٹھا لیا ہے، تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اطلاع کے مطابق  پنجاب کابینہ میں توسیع کے لئےتقریب ِ حلف برداری گورنر ہاوس میں ہوئی۔

تقریب میں 4 وزراء نے حلف اٹھایا اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نئے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

نئے وزراء میں سعید اللہ بابر، چودھری فیصل، نعمان کبیر اور تنویر الیاس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس اضافے سے پنجاب کی نگران کابینہ کے اراکین کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں