سی پیک اور گوادر جیسے منصوبوں سے خطے کے ممالک میں ترقی اورخوشحالی آئے گی: صدر ممنون حسین

صدر جو ان دنوں شنگھائی تنظیم کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے 4 روزہ دورے پر ہیں، انہوں نے سوموار کو اپنے خطاب میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر پوری چینی قوم اور حکومت مبارکباد کی مستحق ہے

990717
سی پیک اور گوادر جیسے منصوبوں سے خطے کے ممالک میں ترقی اورخوشحالی آئے گی: صدر ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے پاک چین دوستی فورم سے خطاب کے دوران ایس سی او ٹریڈ کوریڈور کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس راہداری سے علاقائی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، چین کا خارجہ پالیسی میں دوسرے ممالک کو بھی ترقی کے سفر میں شامل کرنا خوش آئند بات ہے۔

صدر جو ان دنوں شنگھائی تنظیم کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے 4 روزہ دورے پر ہیں، انہوں نے سوموار کو اپنے خطاب میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر پوری چینی قوم اور حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک اور گوادر جیسے منصوبوں سے دونوں ممالک ہی نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں ترقی اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہو گا‘ پاک چین دوستی اس منصوبے کے باعث مثال بن کر ابھری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافت اور تجارت سمیت دیگر شعبوں میں وفود کا تبادلہ کیا جانا چاہئے۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان۔ایس سی او ٹریڈ ٹرانزٹ اینڈ انرجی کوریڈور سے خطے میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ نئی تجارتی شاہراہیں کھلیں گی



متعللقہ خبریں