ریحام خان نےعمران خان کی دھجیاں اڑادیں، کتاب سےپاکستان بھرمیں بھونچال،عمران خان کےستارے گردش میں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یقینا ًان کی کتاب سے تحریک انصاف اپ سیٹ ہے ،جب طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند پر کتاب لکھے گی تو وہ یقیناً اس میں دھجیاں اڑانے کی کوشش کر ے گی

985879
ریحام خان نےعمران خان کی دھجیاں اڑادیں، کتاب سےپاکستان بھرمیں بھونچال،عمران خان کےستارے گردش میں

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے اشاعت سے پہلے ہی تنازعات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ، سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر یہ کتاب اور ریحام خان موضوع بحث ہیں لیکن اب یہ معاملہ عدالت پہنچ چکا ہے۔

ملتان کی سول کورٹ نے ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کےخلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا سے 9 جون تک جواب بھی طلب کر لیا۔

ریحام خان کی کتاب چھپنے سے پہلے ہی نیا پنڈورا بکس کھل گیا، فریقین نے ایک دوسرے کو نوٹس بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے

ایک انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’’سمجھ سے بالاتر ہے آخر پی ٹی آئی میری کتاب سے کیوں پریشان ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یقینا ًان کی کتاب سے تحریک انصاف اپ سیٹ ہے ،جب طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند پر کتاب لکھے گی تو وہ یقیناً اس میں دھجیاں اڑانے کی کوشش کر ے گی۔ 

ادھر نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان کی کتاب سے کچھ نئے انکشافات سامنے آگئے،انہوں نے اپنی کتاب میں زلفی بخاری ، وسیم اکرم ، انیلہ خواجہ اور اعجاز رحمان پر بھی الزامات لگائے ، کتاب کے صفحہ 402اور572پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق انتہائی گھناؤنے الزامات لگائے، اپنی پہلی شادی کی تباہی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قرار دے دیا۔ صفحہ417,243 اور 458پر انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا گیا ، کتاب میں انیلہ خواجہ کو عمران خان کی چیف آف حرم قرار دیا گیا ۔ زلفی بخاری پر لندن کی ایک خاتون کا اسقاط حمل کرانے کا الزام لگایا گیا۔

کتاب  کے  ایک چیپٹر" گلز بوائز سیکس اینڈ کاکٹیل "  میں عمران خان کے  بارے میں ایسی شرمناک  باتیں  لکھی گئی  ہیں جس   سے نہ صرف عمران کان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا بلکہ   تحریک انصاف  انتخابات میں فارغ بھی ہوسکتی ہے۔  

کتاب کی مصنفہ  ریحام خان نے ایک نجی ٹیلی ویژن پر  کوکین ، ہیروئن ، ڈرگز اینڈ بوائز کے حوالے سے سوال پر کہا کہ یہ باتیں مجھے عمران خان سے شادی کے بعد پتہ چلیں اگر مجھے یہ باتیں پہلے پتہ چلتیں تومیں عمران خان سے کبھی شادی نہ کرتی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کومحفوظ کرنے کیلئے پاکستان چھوڑا۔ تحریک انصاف جو کرکتیں کر رہی ہے اس سے ان کا نقصان ہو رہاہے ۔

 ریحام خان نے  اپنی کتاب میں عمران خان کو دنیا کا سب سے بُرا انسان قرار دیا ہے اور اپنے آپ کو تہجد گزار بتایا ہے۔ زیر طباعت کتاب کے متن میں شہباز شریف کو بہترین شخص قرار دیا گیا ہے۔

ادھر  عامر لیاقت نے ایک ایسا بیان جاری کیا ہے جس سے پوری جماعت ہل کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے   نے ٹکٹ نہ ملنے پر شدید مایوسی کااظہار کرتے ہوئے جلد ہی اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا عندیہ دیا ہے، عامر لیاقت کے تحفظات پی ٹی آئی کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

 ریحام خان کی کتاب  اور عامر  لیاقت علی  کے معاملات پی ٹی آئی کیلئے ایک اضطرابی صورتحال کا سبب بن چکا ہے ۔صورتحال میں حکمت عملی واضع کرنے کیلئے بنی گالہ میں وقفوں وقفوں سے اجلاس جاری ہیں ۔



متعللقہ خبریں