پاکستان کی چھ رکنی نئی وفاقی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نگراں  کابینہ جن ارکان نے  حلف اٹھایا ہے ان کے نام ہیں شمشاد اختر ، عبداللہ حسین ہارون، روشن خورشید برونچا، اعظم خان، سید علی ظفر اور محمد یوسف ۔ حلف برداری کی  تقریب  ایوانِ صدر میں ہوئی جہاں صدرِ مملکت ممنون حسین نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا

986015
پاکستان کی چھ رکنی  نئی  وفاقی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین نے نگران کابینہ  کے چھ اراکین سے   حلف لے لیا ہے۔

نگراں  کابینہ جن ارکان نے  حلف اٹھایا ہے ان کے نام ہیں شمشاد اختر ، عبداللہ حسین ہارون، روشن خورشید برونچا، اعظم خان، سید علی ظفر اور محمد یوسف ۔ 

حلف برداری کی  تقریب  ایوانِ صدر میں ہوئی جہاں صدرِ مملکت ممنون حسین نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

اس تقریب میں نگراں وزیرِاعظم جسٹس (ر) ناصر المک سمیت اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کو وزیرخارجہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 کے انعقاد کے پابند ہیں۔ 

 



متعللقہ خبریں