پاک فوج کا دہشت گردی پرقابوپانا سپرپاورزسمیت دنیا کےلیےمثال ہے،عوام ہمارےساتھ ہے:میجرجنرل آصف غفور

میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ سوشل میڈیا کو پاکستان اور سیکورٹی اداروں کیخلاف استعمال کرکے زہر اگلا جارہا ہے۔ ہم فوج کیخلاف برداشت کرجاتے ہیں مگر پاکستان کیخلاف بات برداشت نہیں کی جاسکتی ہے

985819
پاک فوج کا دہشت گردی پرقابوپانا سپرپاورزسمیت دنیا کےلیےمثال ہے،عوام ہمارےساتھ ہے:میجرجنرل آصف غفور

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری کرنے پر فوج سب سے زیادہ خوش ہے، وقت کے ساتھ الزامات غلط ثابت ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو پاکستان اور سیکورٹی اداروں کیخلاف استعمال کرکے زہر اگلا جارہا ہے اور پچھلے چار ماہ میں پاکستان اور فوج کیخلاف اکاؤنٹس میں تیز ی سے اضافہ ہوا ہےجن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، چند لوگوں کی شکل میں پورا نیٹ ورک ہے جو ٹوئٹ پھر ری ٹوئٹ کرتا ہے، ہم فوج کیخلاف برداشت کرجاتے ہیں مگر پاکستان کیخلاف بات برداشت نہیں کی جاسکتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشت گروپوں کا صفایا کیا، اس وقت پاکستان میں بشمول حقانی نیٹ ورک سمیت کسی بھی منظم دہشت گروپ کا اسٹرکچر موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان اور امریکی بھی محسوس کر رہے ہیں کہ ضرب عضب سے جو دہشت گردوں کی تعداد تھی اسے ختم کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سپر پاورز سمیت کوئی فوج اتنی کامیاب نہیں ہوئی جتنی پاک فوج نے دہشت گردی کےخلاف کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ اسد درانی نے کتاب لکھنےکیلئے این او سی نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ وانا میں پی ٹی ایم کارکن فوج مخالف نعرے لگا رہے تھے، امن کمیٹی نے منع کیا تو دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس میں ہلاکتیں ہوئیں، پی ٹی ایم اور منظور پشتین پر کئی سوالات، دشمن حمایتی بنے ہیں، استعمال کیے جانے کے ثبوت ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پاک فوج جیسی کامیابی کسی نے حاصل نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہوا، جرائم کنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہر وہ کام کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہے اور پاکستان سے زیادہ کسی کی خواہش نہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جب بھی کسی بیرونی خطرے پر بات کی تو پوری لیڈرشپ نے فیصلہ کیا اور آگے چلے، ہم سے زیادہ کسی کی خواہش نہیں امریکا کامیاب ہوکر افغانستان سےنکلے اور ایک مستحکم افغانستان چھوڑ کر جائے۔

 ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشت گروپوں کا صفایا کیا، اس وقت پاکستان میں بشمول حقانی نیٹ ورک سمیت کسی بھی منظم دہشت گروپ کا اسٹرکچر موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان اور امریکی بھی محسوس کر رہے ہیں کہ ضرب عضب سے جو دہشت گردوں کی تعداد تھی اسے ختم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ  سوشل میڈیا پر جھوٹے نعرے لگانے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، عوام کی محبت فوج کے لیے پچھلے 10 سال میں زیادہ ہوئی ہے کم نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا ہمیں یقین ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہے۔



متعللقہ خبریں