پاکستان: سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

پاکستان کی سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

984682
پاکستان: سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

پاکستان کی سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست  کی سماعت کی۔

درخواست اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  اور الیکشن کمیشن  کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

استدعا کے جواب میں چیف جسٹس آف پاکستان نے   فریقین  کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے  اور ریمارکس دئیے ہیں کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، انتخابات میں تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن ذاتی طور پر ذمہ دار ہو گا۔



متعللقہ خبریں