پاکستان میں آج تاریخی دن، مسلم لیگ نون حکومت کی آئینی مدت مکمل، کل نئے نگراں وزیراعظم حلف اٹھائیں گے

ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ جمہوری حکومت نے اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی، مسلم لیگ (ن) سے قبل پیپلز پارٹی نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی تھی اور دونوں جماعتوں کی حکومت میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے والے شخصیات کی مدت میں کسی حد تک مماثلت ملتی ہے

982804
پاکستان میں آج تاریخی دن، مسلم لیگ نون حکومت کی آئینی مدت مکمل، کل نئے نگراں وزیراعظم حلف اٹھائیں گے

موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی  مدت  مکمل کرکے آج ختم ہوجائےگی جس کے بعد نگراں حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ جمہوری حکومت نے اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی، مسلم لیگ (ن) سے قبل پیپلز پارٹی نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی تھی اور دونوں جماعتوں کی حکومت میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے والے شخصیات کی مدت میں کسی حد تک مماثلت ملتی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ آج رات 12 بجے تحلیل ہوجائے گی اور اس سے قبل وہ وزیراعظم ہاؤس کے عملے اور افسران سے الوداعی ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مسلح افواج کے دستے چیف ایگزیکٹو آفس سے روانگی کے موقع پر سلامی بھی پیش کریں گے ۔

دریں اثنا نئے نگران وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی جہاں صدر ممنون حسین نگراں وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کو تقریب کے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق نگراں وزیراعظم ناصرالملک کل 11 سے 12 بجے کے دوران حلف اٹھائیں گے جب کہ تقریب میں سیاسی، عسکری اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ کی اسمبلیاں اپنی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہو چکی ہیں جبکہ پنجاب، بلوچستان اور وفاقی حکومت آج تحلیل ہو جائے گی ،پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار ایسا ہے کہ کوئی حکومت اپنی مدت پوری کرے اس سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی۔



متعللقہ خبریں