نون لیگ کےدورمیں ترقی کا65سالہ ریکارڈ ٹوٹاجبکہ باقی ادوارمیں صرف باتوں کا،مستقبل عوام کا ہے:وزیراعظم

وزیراعظم خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دورمیں ترقی ہوتی ہے، باقی لوگوں کے دور میں صرف باتیں ہوتی ہیں، عوام نے درست انتخاب کیا اس لیے ترقی ہو رہی ہے

980982
نون لیگ کےدورمیں ترقی کا65سالہ ریکارڈ ٹوٹاجبکہ باقی ادوارمیں صرف باتوں کا،مستقبل عوام کا ہے:وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جو وعدے کیے وہ پورے کر دیےہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں دس سال آمریت رہی اس کے بعد جمہوری دورآیا،ن لیگ کےدورمیں جوترقی ہوئی وہ 65 سال میں نہیں ہوئی، یہ آپ کے ووٹ کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ن لیگ کے دورمیں ترقی ہوتی ہے، باقی لوگوں کے دور میں صرف باتیں ہوتی ہیں، عوام نے درست انتخاب کیا اس لیے ترقی ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ آپ سیاست کو دیکھ بھال کر بہتر فیصلہ کریں گے،عوام جو فیصلہ کریں گے وہی قابل قبول ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ2013 میں مہنگائی کی شرح 7.75 فیصد اور آج 3.77 فیصد ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی بڑھنےکی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں صنعتی ترقی 2013 کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ چکی ہے لیکن برآمدات 22 فیصد سے کم ہو کر 20 فیصد پر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں اضافے کی شرح 3.8 فیصد ہے لیکن کپاس کی پیداوار میں ماضی کی نسبت کمی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو خدمات کے شعبے میں گروتھ 1.3 فیصد تھی جو 2018 میں 6.4 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11.26 ارب ڈالر تھے اور رواں سال غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16.23 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ترسیلات زر میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور نجی سرمایہ کاری 2.2 سے بڑھ کر 3.7 ٹریلین ڈالر پر آ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں فی کس آمدن 1234 ڈالر تھی جو آج 1641 ڈالر ہے۔



متعللقہ خبریں