اختلاف رائے سب کاحق ہوتا ہے،لیکن یہ اختلاف اصولی ہونا چاہئے: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

آج کادن گلگت بلتستان کے لئے سنگ میل ہوگا ، آئین کے مطابق یہاں کی عوام کو بھی بنیادی حقوق حاصل ہوں گے اورجوحقوق دیگرصوبوں کوحاصل ہیں وہی اب گلگت بلتستان کوحاصل ہیں: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

979863
اختلاف رائے سب کاحق ہوتا ہے،لیکن یہ اختلاف اصولی ہونا چاہئے: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

پاکستان کے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکہا ہے  کہ اختلاف رائے سب کاحق ہوتا ہے،لیکن یہ اختلاف اصولی ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے اندرتھی، آج مخالفت تو کی جارہی ہے لیکن کون کررہاہے اس پرحیران ہوں۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےگلگت بلتستان قانون سازاسمبلی سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جی بی آرڈرپر7،8مہینوں سے کام کیاجارہاتھا، جس سے علاقے میں ترقی ہوگی اورعوام کو ان کے حقوق ملیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا آج کادن گلگت بلتستان کے لئے سنگ میل ہوگا ، آئین کے مطابق یہاں کی عوام کو بھی بنیادی حقوق حاصل ہوں گے اورجوحقوق دیگرصوبوں کوحاصل ہیں وہی اب گلگت بلتستان کوحاصل ہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا  کہنا تھا کہ اختلاف رائے اپوزیشن کاحق ہے،لیکن یہ اختلاف  اصولوں کی بنیاد پرہونا چاہئے ،سب سے بڑی مخالفت ہماری حکومت کے اندرتھی آج مخالفت تو کی جارہی ہے لیکن کون کررہاہے اس پرحیران ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مخالفین باتیں کرتے رہ جائیں گے لیکن گورنرگلگت بلتستان سے ہی ہوگا۔



متعللقہ خبریں