پاکستان میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ اور لال مسجد کے قریب  اس ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے

974198
پاکستان میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے خلاف پاکستان کے شہراسلام آباد میں القدس ریلی نکالی گئی  اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کیا گیا ۔

دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ اور لال مسجد کے قریب  اس ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔
مظاہرین نے ایسے بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے جن پر لکھا تھا کہ بیت المقدس کا تحفظ ہمارا ایمان اور ہماری ذمہ داری ہے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب  صدر  محمد اسلم کا کہنا تھا کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بن سکتا۔
اس موقع پر  متحدہ مجلس عمل   کے سیکرٹری جنرل   کاشف چوہدری  نے کہا کہ امت کو مسلک اور لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا دشمن کی سازش ہے جس سے پوری طرح ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔   
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین سے خطاب میں مختلف رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بیت المقدس فلسطینیوں کا ہے اور فلسطین، عالم اسلام کے دل میں رہتا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ اس سے عالم اسلام میں مزید نفرت بڑھے گی۔

اس موقع پر ریڈیو پاکستان نے فلسطینی عام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے اپنی   نشریات کا اغاز بھی کیا ہے ۔

اس موقع پر  پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کے ساتھ  اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کا ہمیشہ ساتھ دیتے رہیں گے۔   



متعللقہ خبریں