نگران وزیراعظم کےحیران کن نام پرمسلم لیگ نون اورپیپلز پارٹی متفق، مسلم لیگ نون کی مجبوریاں آڑے آگئیں

ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی بطور نگران وزیراعظم تقرری پر پاکستان مسلم لیگ (ن) متفق ہوگئی ہے، اشتیاق احمد خان کا نام پیپلز پارٹی کی جانب سے دیا گیا تھا

973861
نگران وزیراعظم کےحیران کن نام پرمسلم لیگ نون اورپیپلز پارٹی متفق، مسلم لیگ نون کی مجبوریاں آڑے آگئیں

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ملاقات میں وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے مجوزہ نام پیش کیے جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کے لیے اپنے نام سامنے لائے۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی بطور نگران وزیراعظم تقرری پر پاکستان مسلم لیگ (ن) متفق ہوگئی ہے، اشتیاق احمد خان کا نام پیپلز پارٹی کی جانب سے دیا گیا تھا۔

ملاقات سے قبل اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کے دوران کسی نام پر اتفاق ہونے پر نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام کے لئے اس سے پہلے تصدق حسین جیلانی کا نام بھی زیر غور تھا اس کے علاوہ نون لیگ نے ڈاكٹر حفیظ پاشا کا نام بھی تجویز کیا تھا، جسے پیپلز پارٹی نے مسترد کردیا تھا۔

ذرائع نے مسلم لیگ (ن) کی اشتیاق احمد خان کے نام پر آمادگی کو نون لیگ کی سیاسی پوزیشن میں کمزوری قرار دیا ہے۔ 

کیونکہ نواز شریف کے ممبئی حملے سے متعلق متنازع بیان کے باعث حکمران جماعت سخت مشکلات کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ گیارہ مئی کو ایک تقریب  میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لیے نام پر میں اور وزیراعظم متفق ہوگئے ہیں،نگران وزیراعظم ایک اچھا منتظم اور سب کے لیے قابل قبول ہوگا
انہوں نے کہا کہ نام متفقہ ہےجو میرے دل میں محفوظ ہے میں بہت اچھا رازداں ہوں میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نام نہیں بتاؤں گا، خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے نام سامنے آجاتے تو میڈیا اس کا تیاپانچہ کردیتا ہے۔

اس سے قبل سولہ فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے تین نام فائنل کئے تھے، جن میں عبدالرزاق داؤد، تصدق حسین جیلانی اورعشرت حسین کے نام شامل تھے



متعللقہ خبریں