پگڑیاں اچھالنےوالےاپنی پگڑیوں کی فکرکریں،جوہری قوت بنانےوالےکوحب الوطنی کاسرٹیفکیٹ نہیں چاہیے:عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے ایک مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے جو اخبارات کی زینت بن رہا ہے۔ جن دوستوں نے ایوان میں دھواں دار تقریریں کی ہیں‘ انہوں نے محمد نواز شریف کا وہ انٹرویو بھی نہیں پڑھا ہوگا

972007
پگڑیاں اچھالنےوالےاپنی پگڑیوں کی فکرکریں،جوہری قوت بنانےوالےکوحب الوطنی کاسرٹیفکیٹ نہیں چاہیے:عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے‘ جس شخص نے دباو برداشت کرکے پاکستان کو جوہری قوت بنایا اس کے خلاف الزامات افسوسناک ہیں‘ قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی طرف سے جان بوجھ کر ممبئی حملوں کے لئے حملہ آوروں کو بھیجنے کے الزام اور اس کی غلط رپورٹنگ کی مذمت کی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتےہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کے بارے میں جملہ غلط رپورٹ ہوا، نوازشریف نے نہیں کہا کہ ممبئی حملہ آوروں کوپاکستان سےبھیجا گیا،ممبئی حملہ آوروں کوپاکستان سےبھیجنےکابیان غلط رپورٹ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ " پاکستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر کاربند رہیں گے"  اگر پارلیمنٹ حقائق اور مفاہمتی کمیشن بنانا چاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

منگل کو قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی‘ شازیہ مری‘ صاحبزادہ طارق اللہ اور دیگر کی طرف سے محمد نواز شریف کے انٹرویو کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے ایک مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے جو اخبارات کی زینت بن رہا ہے۔ جن دوستوں نے ایوان میں دھواں دار تقریریں کی ہیں‘ انہوں نے محمد نواز شریف کا وہ انٹرویو بھی نہیں پڑھا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لئے قومی سیکورٹی داؤ پر لگانی ہے تو میں کیا کہوں، جوباتیں یہاں کی جارہی ہیں، ان کی کوئی حقیقت نہیں، ایک الگ سے کوئی بیان نہیں بلکہ پورا انٹرویو ہے، اگر اس معاملہ کو بڑھانا ہے تو نیشنل ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن بنائیں،میں اس کے لئے تیار ہوں، کمیشن بنائیں،ملک کا مفاد ہے توضروربنائیں اور بننا چاہیے۔



متعللقہ خبریں