مسلم لیگ (ن) کاچیئرمین نیب کے معاملے پر سنجیدگی سے غور

ملکی حالات  مزید  کس حد تک  گھمبیر ہوسکتے ہیں ،  جو لوگ ان حالات  کے ذمہ دار ہیں انہیں ہی اب راستہ نکالنا  ہو گا۔ نواز شریف

968551
مسلم لیگ (ن) کاچیئرمین نیب کے معاملے پر سنجیدگی سے غور

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  ہم چیئرمین نیب کی حالیہ پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں کیوں کہ یہ   ایک سنگین معاملہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کے دوران نوازشریف  نے بتا یا  کہ مسلم لیگ (ن) کی سی ای سی کا اجلاس آج طلب کیا گیا  ہے،جس  میں چیئرمین نیب کے معاملے پر بھی  بحث  کی جائیگی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ  معاملہ کافی سنگین نوعیت کا ہے جس  کی چھان بین لازمی ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا  کہ حالات  مزید  کس حد تک  گھمبیر ہوسکتے ہیں ،  جو لوگ ان حالات  کے ذمہ دار ہیں انہیں ہی اب راستہ نکالنا  ہو گا۔

ایسا مارشل لاء کے  دور میں بھی نہیں ہوا  کہ  سیاستدانوں کو  ایک کنارے لگا دیا جائے۔

 



متعللقہ خبریں